Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76750
Published : 9/6/2015 11:19

یمن پر سعودی جارحیت، جیزان کے سقوط کاامکان

یمن پر سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کاسلسلہ بدستور جاری ہے اور سعودی جنگی طیاروں کے حملے میں متعدد بے گناہ عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ آل سعود کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت ابین، لحج، عمران، صنعا اور مارب ڈیم پر بمباری کی ہے۔ ان حملوں میں دسیوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں- سعودیوں نے یمن کی سرحد کے قریب سیکڑوں ٹینک، توپخانے اور فوجی ساز و سامان ارسال کئے ہیں- یمنی فوج نے بھی عوامی کمیٹیوں کی مدد سے شبوہ میں متعدد فوجی اڈوں کو القاعدہ کے عناصر سے پاک کردیا ہے- یمن کی فوج اور عوامی فورس نے سعودی شہر جیزان میں سعودیوں کے الدود نامی فوجی اڈے پر بھی توپخانے سے حملے کئے ہیں-ادھر اطلاعات ہیں کہ جیزان کے علاقے میں تعینات بعض سعودی فوجیوں نے بغاوت کردی ہے اور یمنی فوج کے ساتھ رابطے کئے ہیں العربیہ چینل کے مطابق یہ خبر، سعودی شہر جیزان کے یمنی فوج کے عنقریب کنٹرول میں آجانے کی نشاندہی کر رہی ہے۔ در ایں اثنا یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل الشیخ نے کہا ہے کہ جنیوا میں چوبیس جون کو صرف یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17