Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76754
Published : 9/6/2015 11:26

عراق: الانبار اور بیجی میں داعش کو بھاری نقصان

عراق کے شہر بیجی اورمغربی صوبہ الانبار میں فوج اور عوامی رضاکار فورس نے تکفیری دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے-
عراقی ذرائع کے مطابق ایک عراقی سیکورٹی ذریعے نے کہا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس نے شمالی تکریت میں واقع بیجی کے مرکز اور دیگر علاقوں میں پیشقدمی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیشقدمی کے دوران سیکورٹی فورس اور عوامی رضاکاروں نے سولہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے- عوامی رضاکار فورس نے اتوار کو بیجی شہر کے مرکز سے مکمل طور پر دہشت گردوں کا صفایا کرکے کمشنر ہاؤس پر عراق کا پرچم لہرادیا۔ دوسری جانب عراق کی انسداد دہشت گردی فورس نے بیجی شہر کو آزاد کرانے کی کاروائی کے دوران بیجی آئل ریفائنری کے شمال میں پچیس تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ عراق کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صوبہ الانبار میں البوشاہین کے نزدیک دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی فوج کے جنگی طیاروں کے حملوں میں داعش دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23