Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76755
Published : 9/6/2015 11:30

دہشتگردی سے مقابلہ، عالمی برادری کی عظیم خدمت

عراق کے وزیر اعظم نے دہشت گردی کے مقابلے کے لئے اپنے ملک کی کوششوں کو، عالمی برادری کی عظیم خدمت قرار دیا- سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے جی سیون اجلاس میں شرکت کے لئے جرمنی کے دورے سے پہلے کہا کہ ان کے ملک نے دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرکے اقوام عالم کی بہت بڑی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق نے دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے میں کسی کوشش سے دریغ نہیں کیا ہے اور ان کی نابودی تک یہ کوششیں جاری رہیں گی- حیدر العبادی نے کہا کہ عراق اس سلسلے میں خاص طور پر بڑی طاقتوں کی حمایت کا منتظر ہے- عراقی وزیر اعظم نے بڑی طاقتوں کی مدد و حمایت کی بات ایک ایسے وقت میں کہی ہے کہ جب مغربی ممالک عراق میں دہشت گردوں کی مالی مدد اور انھیں اسلحہ فراہم کر رہے ہیں اور وہ عراق کی تقسیم کے درپے ہیں- واضح رہے کہ داعش دہشت گردوں نے گذشتہ سال عراق پر حملہ کرکے اس کے کچھ حصوں پر قبضہ اور عام شہریوں کا بے دردی سے قتل عام کیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16