Sunday - 2018 Oct. 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76756
Published : 9/6/2015 11:32

فرانسیسی پارلیمنٹ کا وفد تہران کے دورے پر

فرانس کی سینیٹ کا ایک وفد پیر کی صبح اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر تہران پہنچا ہے۔ ڈینیل رینیئے کی قیادت میں فرانسیسی سینیٹ کا ایک وفد پیر کے روز ایران کے دورے پر تہران پہنچا ہے۔ بین الاقوامی امور میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر حسین شیخ الاسلام نے بتایا ہے کہ چھے افراد پر مشتمل فرانسیسی وفد ایران کی پارلیمنٹ کے ارکان سے ملاقات کے علاوہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ مجید تخت روانچی اور ابراہیم رحیم پور سے بھی گفتگو کرے گا۔ ان کے اس دورے میں ایران کی وزارت خارجہ کے یورپی، امریکی، ایشیائی اور آسٹریلیائی امور کے نائب وزرائے خارجہ سے ملاقات بھی شامل ہے۔ فرانسیسی سینیٹ کے وفد کے دورہ ایران کے ساتھ ساتھ المار بروک کی قیادت میں یورپی پارلیمنٹ کا ایک وفد بھی ایران کے دورے پر ہے۔ المار بروک یورپی پارلیمنٹ کے خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ المار بروک نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے موقع پر اپنے دورے کا مقصد، ایران اور یورپ کے درمیان باہمی اعتماد پیدا کرنا قرار دیا۔ قابل ذکر ہے کہ ایران کے حکام اور یورپی یونین کے نمائندوں نے مشترکہ نشستوں میں مشرق وسطی بالخصوص شام، عراق اور یمن کے مسائل اور اسی طرح منشیات کی اسمگلنگ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے میں گفتگو کی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Oct. 21