Sunday - 2018 مئی 27
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76758
Published : 9/6/2015 11:43

شام: داعش مخالف نام نہاد اتحاد کا حملہ، عام شہری جاں بحق

شام میں نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے حملوں میں کئی عام شہری جاں بحق ہو گئے-
انسانی حقوق کے شامی مرکز کی رپورٹ کے مطابق شام میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد کے حملوں میں کئی افراد جاں بحق ہوگئے- اس رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد ایک ہی خاندان کے تھے- رپورٹ کے مطابق شام کے شمالی صوبے حلب پر داعش مخالف نام نہاد اتحاد کے، رات کے وقت ہونے والے حملوں میں ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہوگئے- جاں بحق ہونے والے افراد میں میاں بیوی اور ان کے پانچ بچے شامل ہیں- شامی حکومت مخالفین سے وابستہ انسانی حقوق کے شامی مرکز کی رپورٹ کے مطابق یہ افراد صوبے حلب کے شمال مشرق میں واقع ایک گاؤں " دالی حسن " میں جاں بحق ہوئے- ان عام شہریوں کے جاں بحق ہونے کے بعد تئیس ستمبر سے اب تک شام میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد کے حملوں میں جاں بحق ہونے والے عام شہریوں کی تعداد ایک سو اڑتالیس ہو گئی ہے جن میں اڑتالیس بچے اور بتّیس عورتیں شامل ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 مئی 27