Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76759
Published : 9/6/2015 11:47

ایران کی ایٹمی سرگرمیوں میں انحراف نہیں پایا جاتا

ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں میں کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کا مشاہدہ نہیں کیا گیا- اطلاعات کے مطابق ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی، آئی اے ای اے، کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے پیر کے روز آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے قبل اپنا ایک بیان جاری کیا- اس بیان میں انھوں نے کہا کہ آئی اے ای اے، اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں میں کسی قسم کا کوئی انحراف نہیں ہے- یوکیا امانو نے کہا کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی، ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والی لوزان مفاہمت کے حوالے سے تعاون کے لئے تیار ہے- یوکیا امانو نے مزید کہا کہ ایران کی طرف سے ایڈیشنل پروٹوکول پر عملدرآمد ایران میں سیف گارڈ عمل کی تقویت اور ایجنسی کی جانب سے ایران کی تمام ایٹمی سرگرمیوں کی ضمانت کی راہ ہموار ہونے کا باعث بنے گا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16