Sunday - 2018 Oct. 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76760
Published : 9/6/2015 11:51

یمن پر سعودی حملہ اسٹریٹجک غلطی ہے

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے یمن پر سعودی عرب کے حملے کو اسٹریٹجک غلطی قرار دیا ہے- ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے لبنان کی العہد ویب سائٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے یمن پر سعودی عرب کے حملے اور بے گناہ لوگوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی- انھوں نے کہا کہ یمن پر سعودی حملہ ایک بڑی اور اسٹریٹجک غلطی ہے۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے شام میں تکفیریوں کے خلاف جنگ میں حزب اللہ کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ، تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کر رہی ہے- ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ حزب اللہ کی کامیابی دہشت گردوں کی ناامیدی اور ان دہشت گردوں کی، عراق سے بھی پسپائی میں مؤثر واقع ہوگی- انہوں نے بحران شام میں ترکی اور قطر کے کردار کے بارے میں کہا کہ صرف انہی دو ملکوں کا کردار نہیں ہے بلکہ بعض دیگر ممالک کے درمیان بھی اس سلسلے میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے- ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ اس طرف توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے کہ یہ بحران اس طریقے سے حل نہیں ہو سکتا- ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ شام کے پاس استقامت کی پوری توانائی پائی جاتی ہے اور گزشتہ چار سال میں اس نے اپنی اس توانائی کو ثابت بھی کیا ہے- انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے حامی، دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکے ہیں- ڈاکٹر لاریجانی نے مزید کہا کہ عالمی طاقتیں چاہتی ہیں کہ تکفیری گروہ علاقے میں باقی رہیں تاکہ مسلمانوں کی طاقت و توانائی کو کمزور کیا جا سکے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Oct. 21