Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76761
Published : 9/6/2015 11:54

پیرس کانفرنس: داعش گروہ کی حمایت کی کوشش

متحدہ عرب امارات کے ایک اخبار نے پیرس کانفرنس کو دہشت گرد گروہ داعش کی حمایت سے تعبیر کیا ہے-
اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ایک اخـبار "الخلیج" نے پیرس میں نام نہاد داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کی بے نتیجہ کانفرنس کے بارے میں پیر کے روز ایک مضمون شائع کیا ہے- اخبار نے لکھا ہے کہ اس کانفرنس سے عراق اور شام کے عوام کو کوئی مدد نہیں ملی ہے اور اس کانفرنس کا مقصد، ان ممالک میں دہشت گرد گروہوں کے مفادات کا تحفظ کرنا رہا ہے- اس اخبار نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی حمایت کے بارے میں عراق اور شام کے عوام کی ناامیدی کا بھی ذکر کیا ہے- اخبار لکھتا ہے کہ پیرس کانفرنس کا بیان درحقیقت دہشت گرد گروہ داعش کی حمایت میں سیاسی پروپیگنڈہ کرنا تھا- قابل ذکر ہے کہ دو جون کو پیرس میں نام نہاد داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کی کانفرنس منعقد ہوئی تھی جس میں عراق اور شام میں داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے کے لئے اس نام نہاد اتحاد کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا تھا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23