Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76839
Published : 10/6/2015 19:32

جی سیون: ایران اور گروپ پانچ جمع ایک مذاکرات کی حمایت

گروپ سات نے اپنے اجلاس کے اختتام پر ایک بیان میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کی کوششوں کی حمایت کی ہے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق گروپ سات کے سربراہوں نے جرمنی میں منعقدہ اپنے اجلاس کے اختتام پر ایک بیان میں جامع سمجھوتے کے حصول کے لئے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کی کوششوں کی حمایت کی- اس بیان کے مطابق جی سیون کے سربراہوں نے مشترکہ اقدام منصوبے کے بنیادی معیاروں کے بارے میں سیاسی ادراک کا خیر مقدم بھی کیا- جی سیون کے سربراہوں کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گروپ، علاقائی استحکام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی تعمیری مدد و تعاون کا خواہاں ہے- اس سے قبل جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے کہا تھا کہ ایٹمی سمجھوتے پر سب متفق ہیں- انھوں نے یہ بھی کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران داعش کے مقابلے میں اہم کردار کا حامل ہے- قابل ذکر ہے کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو نے بھی پیر کے روز ایک بیان میں ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کی پرامن جوہری سرگرمیوں میں کسی بھی قسم کا انحراف نہ پائے جانے کی تصدیق کی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19