Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76840
Published : 10/6/2015 19:35

ایرانی امداد کا حامل بحری جہاز یمن جانے کے لئے تیار

ایران میں یمنی عوام کی حمایت سے متعلق کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ یمنی عوام کے لئے ایران کی انسان دوستانہ امداد کا حامل ایک اور بحری جہاز روانہ ہونے والا ہے- ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق یمنی عوام کی حمایتی کمیٹی کے سربراہ اسماعیل احمدی مقدم نے پیر کے روز ایک تقریب میں یمنی عوام کے لئے ایران کی انسان دوستانہ امداد لے جانے والے بحری جہاز 'نجات' کے عملے اور دیگر افراد کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام کے لئے بیس ہزار ٹن سے زائد انسان دوستانہ امداد روانگی کے لئے آمادہ ہے اور دس ہزار ٹن انسان دوستانہ امدادی سامان کا حامل ایک اور ایرانی بحری جہاز روانہ ہونے والا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یمنی عوام کے لئے ایران کی انسان دوستانہ امداد کا حامل نجات نامی بحری جہاز، ڈھائی ہزار ٹن امدادی سامان لے کر روانہ ہوا تھا جو جیبوٹی پہنچا جہاں یہ امدادی سامان اقوام متحدہ کے حوالے کر دیا گیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20