Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76843
Published : 10/6/2015 19:44

ماسکو: روسی حکام سے انصار اللہ کے مذاکرات

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ماسکو میں روسی حکام کے ساتھ ان کی تحریک کے مذاکرات مثبت رہے ہیں-
لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ روسی وزارت خارجہ کے حکام کے ساتھ تحریک انصاراللہ کے وفد کے مذاکرات مثبت رہے ہیں اور روس، یمن کی صورتحال کو بخوبی درک کر رہا ہے۔ عبدالسلام نے کہا کہ انصار اللہ تحریک غیر مشروط طور پر مقررہ تاریخ یعنی چودہ جون کو ہونے والے مذاکرات میں شرکت کرے گی۔تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ روسی حکام نے واضح طور پر اس مسئلے پر تاکید کی ہے کہ یمن کے بحران کو فوجی طاقت کے استعمال سے حل نہیں کیا جا سکتا اور جنگ کے تباہ کن نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ بحران یمن کے حل کے بارے میں روسی وزارت خارجہ کے حکام کے ساتھ تحریک انصار اللہ کے وفد کے مذاکرات، پیر کے روز ختم ہوگئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23