Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76849
Published : 10/6/2015 19:58

عراق: صینیہ میں وسیع فوجی کاروائی کا آغاز

عراقی فوج نے صوبہ صلاح الدین میں شہر صینیہ کی جانب پیش قدمی شروع کر دی ہے- عراق کے صوبے صلاح الدین کی آپریشنل کمان نے اعلان کیا ہے کہ صینیہ شہر کو آزاد کرانے کے لئے وسیع پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ صوبے صلاح الدین کے آپریشنل کمانڈر جمعہ عناد نے بتایا ہے کہ بہت جلد صینیہ شہر سے داعش دہشت گرد گروہ کا صفایا کر دیا جائے گا۔ اس کمانڈر نے کہا کہ فوجی اور عوامی دستوں کی مکمل تیاری کے ساتھ شروع کی جانے والی فوجی کارروائی کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد دہشت گرد علاقے سے فرار کر رہے ہیں۔ فوجی کمانڈر جمعہ عناد نے کہا کہ دہشت گردوں نے موصل کے جنوب میں واقع شرقاط کی جانب پسپائی اختیار کرلی ہے۔ عراقی فوج کے ایک اور اعلی عہدیدار نے اطلاع دی ہے کہ عراقی فوجی دستوں نے بیجی کے علاقے میں پچیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ان دہشت گردوں کی آٹھ گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19