Thursday - 2018 Oct. 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76851
Published : 10/6/2015 20:4

صیہونی حکومت سازباز مذاکرات کی ناکامی کی ذمہ دار

فلسطین کی قومی حکومت نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت ہی مذاکرات کی ناکامی کی ذمہ دار ہے- فلسطین کی قومی اتحاد کی حکومت کے وزیر اعظم رامی حمداللہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت ہی فلسطینیوں کی زمینیں غصب کرکے نیز ان پر یہودی کالونیاں بنا کر مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنی ہے- انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے غرب اردن بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی کالونیوں کو وسعت دی ہے- واضح رہے اسرائیل فلسطین نام نہاد امن مذاکرات میں انیس سو سڑسٹھ کی سرحدوں میں دو مستقل ملکوں کی بات کی گئی تھی اور یہ بھی کہا گیا تھا کہ فلسیطینی ریاست کا دارالحکومت بیت المقدس ہوگا- حمد اللہ نے کہا کہ صیہونی حکومت، فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرکے نیز انہیں زبردستی ترک وطن پر مجبور کررہی ہے جو کھلم کھلا عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے- واضح رہے امریکہ کی ثالثی سے صیہونی حکومت اور فلسطین انتظامیہ کے درمیان دو دہائیوں قبل نام نہاد امن مذاکرات شروع ہوئے تھے جو صیہونی حکومت کی توسیع پسندی کی وجہ سے ناکام ہوگئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Oct. 18