Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76855
Published : 10/6/2015 20:13

سپاہ پاسداران، دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پرعزم

سپاہ پاسدار انقلاب اسلامی کا بحری یونٹ دشمن کی جانب سے لاحق ہر طرح کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے- ہمارے نمائںدے کی رپورٹ کے مطابق ایڈمیرل علی فدوی نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں دشمن کی جانب سے لاحق ہرطرح کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ ایڈمیرل علی فدوی نے ایران کے خلاف دشمنوں کے موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ کی بحریہ ضرورت پڑنے پر دشمن کے خلاف بھرپور طریقے سے کارراوئی کرے گی۔ ایڈمیرل علی فدوی نے سمندری حدود بالخصوص خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کی خصوصی ہدایات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ کی بحریہ تمام تر طاقت و توانائیوں کے ساتھ خلیج فارس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اقتدار اعلی کی حفاظت کر رہی ہے اور کوئی بھی طاقت اس میں رخنہ اندازی نہیں کرسکتی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16