Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76856
Published : 10/6/2015 20:16

فلسطین: قانون ساز اسمبلی کے سربراہ صیہونی جیل سے رہا

فلسطین کی قانون ساز اسمبلی کے سربراہ عزیز الدویک کو صیہونی قید سے رہائی مل گئی ہے-

المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے فلسطین کی قانون ساز اسمبلی کے سربراہ عزیز الدویک کو رہا کردیا ہے۔ انہیں عوفر جیل میں رکھا گیا تھا- یہ جیل غرب اردن کے شہر رام اللہ میں واقع ہے- صیہونی فوجیوں نے عزیز الدویک کو جون دوہزار چودہ میں غرب اردن سے گرفتار کیا تھا- اس وقت بھی صیہونی جیلوں میں فلسطین کی قانون ساز اسمبلی کے اٹھارہ رکن قید و بند کی صعوبتیں اٹھا رہے ہیں- ان افراد پر کسی طرح کا الزام نہیں لگایا گیا ہے- اطلاعات کے مطابق صیہونی جیلوں میں سات ہزار فلسطینی نہایت غیر انسانی حالات میں شب و روز گذار رہے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20