Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76871
Published : 11/6/2015 21:22

یمن: ایرانی سفارتخانے پر ہوائی حملے، شدید ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایران نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایران کے سفارتخانے کے قریب سعودی عرب کے ہوائی حملے جاری رہنے پر شدید رد عمل دکھاتے ہوئے اقوام متحدہ کے نام خط ارسال کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے غلام علی خوشرو نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام ایک خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ دو مہینوں کے دوران سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایران کے سفارتخانے کے نزدیک دو مرتبہ حملہ کیا ہے جس کے با‏عث سفارتخانے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایران کے نمائندے نے اس خط میں خبردار کیا ہے کہ آئندہ اس طرح کے ہوائی حملے انجام پانے کی صورت میں ممکن ہے اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں۔ خوشرو نے اس خط میں سلامتی کونسل سے، یمن پر جاری سعودی جارحیت کا فوری جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی حکومت نے، یمن کے انقلابی جوانوں اور عوامی تحریک انصاراللہ کو کچلنے اور سابق مستعفی اور مفرور صدر عبد ربہ منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لئے یمن کے خلاف چھبیس مارچ سے اپنے وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں اب تک دو ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14