Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76872
Published : 11/6/2015 21:36

سعودی جارحیت: مزید پچھتر شہید اور زخمی

سعودی جنگی طیاروں نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر حملے کر کے دسیوں عام شہریوں کو شہید کردیا ہے۔
العالم ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے منگل کے روز بھی یمن کے مختلف علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت میں کم از کم پچھتر عام شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ سعودی جارحیت میں صوبہ صعدہ سمیت یمن کے دیگر علاقوں میں رہائشی مکانات نیز شہری اور بنیادی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ صوبہ صعدہ کے شہر رازح میں ایک پیٹرول پمپ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دسیوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ شیدا شہر پر فضائی حملے میں متعدد گھر اور تجارتی مراکز تباہ ہو گئے جبکہ مروان شہر کی ایک مسجد بھی سعودی جارحیت کا نشانہ بنی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23