Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76876
Published : 11/6/2015 21:48

شام: فوج اور عوام نے ذرّہ برابر بھی پسپائی اختیار نہیں کی

شام کے نائب وزیر خارجہ نے دہشت گردوں کے مقابلے میں اپنے ملک کی فوج اور عوام کی ثابت قدمی پر تاکید کی ہے-
النشرہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے بدھ کے دن کہا کہ شام کی فوج اور عوام نے اپنی سرزمین سے ذرّہ برابر بھی پسپائی اختیار نہیں کی ہے- فیصل مقداد نے یہ بات زور دے کر کہی کہ شام کی فوج اپنے ملک کے عوام کے حقوق اور وقار سے ہرگز چشم پوشی نہیں کرے گی- فیصل مقداد نے شام کے بارے میں سعودی عرب اور ترکی کے مخاصمانہ موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور ترکی میں اختلافات موجود ہیں لیکن شام کے ساتھ دشمنی اور اس ملک کی تقسیم کے سلسلے میں ان کے درمیان اتفاق رائے پایا جاتا ہے- شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا کہ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائںدے اسٹیفن دمستورا جب بھی شام پہنچیں گے و ہ بحران شام کے حل طریقوں کے بارے میں صدر بشار اسد کے ساتھ گفتگو کریں گے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23