Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76877
Published : 11/6/2015 21:50

مغربی عراق میں دسیوں دہشت گردوں کی ہلاکت

عراق کے مغربی علاقوں میں دسیوں داعش دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا- اطلاعات کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے عراق کے مغربی علاقوں میں داعش کے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- عراقی فوج اور عوامی رضا کاروں نے صوبہ الانبار کے علاقے الکرمہ میں ہونے والی ایک جھڑپ میں داعش تکفیری گروہ کے اٹھارہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- اس جھڑپ میں عراقی فوج اور رضاکاروں نے دہشت گردوں کی ایسی دو گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا کہ جن میں بم نصب کئے گئے تھے۔ ادھر عراقی فضائیہ نے صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ میں داعش تکفیری گروہ کے مختلف ٹھکانوں پر حملہ کرکے دس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- دوسری جانب عراق کے شمالی شہر کرکوک میں پولیس نے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا- عراق کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گرد کرکوک کے پرہجوم علاقوں میں بم دھماکے کرنے کا ارادہ رکھتے تھے- ایک اور رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے عراق کے شمالی علاقے موصل میں یرغمال بنائے گئے افراد میں سے ایک سو تیس افراد کو قتل کر دیا- دہشت گرد گروہ داعش گزشتہ سال سے عراق کے بعض وسطی اور شمالی علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے اور اس دہشت گرد گروہ نے ان علاقوں میں بے شمار وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16