Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76880
Published : 11/6/2015 21:55

دہشتگردوں کی حمایت پر قطر کا مواخذہ کیا جائے

شام نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قطر کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت کئے جانے کے خلاف فوری اقدام کرے- اطلاعات کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کو الگ الگ خط ارسال کیا گیا ہے- شامی وزارت خارجہ نے اپنے خط میں دہشت گردی کے مقابلے کے بارے میں سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق قطر کے حکام کا مواخذہ اور ان کو سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے- شام کی وزارت خارجہ کے بیان میں حکومت شام کی جانب سے عام شہریوں کے خلاف کیمیاوی ہتھیار استعمال کئے جانے کے بارے میں قطر سمیت بعض ممالک کے الزام کی تردید بھی کی گئی ہے- بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی اداروں نے اعتراف کیا ہے کہ شام نے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی کے معاہدے پر عمل کیا ہے- شام کی وزارت خارجہ کے بیان میں دہشت گردوں کی جانب سے بے گناہ عام شہریوں کے خلاف کلورین گیس کے استعمال کے بارے میں تحقیق کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے- 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17