Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76881
Published : 11/6/2015 21:59

ایران نے پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں کیایران نے پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں کی

اقوام متحدہ کے ماہرین نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ ایران نے اسلحہ سے متعلق پابندیوں کی کبھی خلاف ورزی نہیں کی ہے- پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ماہرین نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ ایران نے عارضی ایٹمی سمجھوتے پر عمل کیا ہے- اقوام متحدہ کے ماہرین کی رپورٹ میں آیا ہے کہ کسی بھی ملک نے ایران کی جانب سے اسلحہ سے متعلق پابندیوں کی خلاف ورزی کی رپورٹ نہیں دی ہے- واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ماہرین ایران مخالف پابندیوں پر نظر رکھتے ہیں- اقوام متحدہ کے ماہرین کی یہ رپورٹ جامع ایٹمی سمجھوتے تک رسائی کے لئے مقرر کردہ تیس جون کی ڈیڈ لائن سے تین ہفتے قبل جاری کی گئی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17