Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76899
Published : 12/6/2015 20:27

رمضان میں یمن کا محاصرہ ختم کیا جائے

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ماہ رمضان کے موقع پر یمنی عوام کے محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے- اطلاعات کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بدھ کے روز یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائںدے اسماعیل ولد الشیخ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اس گفتگو میں حسین امیر عبداللہیان نے یمن کے عوام کے محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ماہ رمضان کے ںزدیک ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یمن پر سعودی جارحیت روکنے کے لئے اقوام متحدہ کی مؤثر کوششوں کی ضرورت پر تاکید کی۔ اس ٹیلی فونی گفتگو میں اسماعیل ولد الشیخ نے بھی یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کے ساتھ مستقل صلاح و مشورے کے لئے ایران کی قدر دانی کی۔ انہوں نے یمنی گروہوں کے درمیان چودہ جون کو ہونے والے مذاکرات سے متعلق انجام پانے والی حالیہ ہم آہنگی کی وضاحت کرتے ہوئے یمن کے حالات کو نہایت پیچیدہ اور دشوار قرار دیا۔ اسماعیل ولد الشیخ نے یمن پر حملے جاری رہنے پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19