دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 76901
تاریخ انتشار : 12/6/2015 20:51
تعداد بازدید : 10

بغداد: عراقی وزیراعظم اور ایران کے سفیر کی ملاقات

عراقی وزیر اعظم اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے بغداد میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون میں فروغ کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
 عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی اور ایران کے سفیر حسن دانائی فر نے ہمہ جانبہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کے بارے میں بات چیت کی- ملاقات میں فریقین نے عراق اور علاقے میں سیکورٹی کے مسائل کا جائزہ لیا- عراقی وزیر اعظم اور بغداد میں ایران کے سفیر نے دہشت گردی کے خلاف مہم کے لئے جاری کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور علاقے اور دنیا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے مزید کوششیں کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی- واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کی مشترکہ سرحد ایک ہزار کلو میٹر سے زائد طویل ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان زیارات، سیاحت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں اعلی سطح کا تعاون جاری ہے- اسی طرح ایران اور عراق کے درمیان سالانہ بیس لاکھ سے زائد زائرین اور سیاحوں کی آمد و رفت جاری ہے اور کہا جا رہا ہے کہ آئندہ برسوں میں اس میں مزید اضافہ ہوگا-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :