Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76902
Published : 12/6/2015 20:53

ترکی: نئی حکومت کی تشکیل کے لئے تمام امکانات زیرغور

ترکی کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ نئی حکومت کی تشکیل کے لئے تمام راہوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے-
رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو، نئی کابینہ تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں- انھوں نے کہا ہے کہ نئی حکومت کی تشکیل کے لئے تمام طریقوں پر غور کیا جا رہا ہے- ترکی کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے سربراہ احمد داؤد اوغلو نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک وفاقی حکومت کی تشکیل کے لئے مذاکرات کے آغاز سے قبل ریڈ لائنوں کا تعیّن سیاست کے مزاج کے برخلاف ہوگا۔ سی این این ترک نیوز چینل نے بھی احمد داؤد اوغلو کے حوالے سے کہا ہے کہ ترکی کے عوام نے اتوار کے روز اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کو پارلیمانی نظام کو صدارتی نظام میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی۔ واضح رہے کہ ترکی کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی، پارلیمانی انتخابات میں اکثریت حاصل نہیں کرسکی جس کے باعث اسے صدر کے اختیارات میں اضافے کی غرض سے ملک کے بنیادی آئین میں تبدیلی لانے میں ناکامی کا منھ دیکھنا پڑا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23