Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76903
Published : 12/6/2015 20:55

ویانا میں ایٹمی مذاکرات کا سلسلہ جاری

ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات انجام پائے- ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع ایٹمی سمجھوتے کے مسودے کی تدوین کے لئے مذاکرات کا ساتواں دور شروع ہوگیا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید کے درمیان ویانا کے کوبرگ ہوٹل میں بدھ کی شام مذاکرات ہوئے- ویانا میں اس موقع پر ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ماہرین کی سطح پر بھی اجلاس ہوا - ویانا جوہری مذاکرات میں گروپ پانچ جمع ایک کی نمائندگی یورپی یونین کے خارجہ امور کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید کر رہی ہیں- یورپی یونین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کے پولیٹیکل ڈائریکٹرز بھی رواں ہفتے کے آخر تک ان مذاکرات میں شامل ہو جائیں گے- واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی نائب سربراہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے علاوہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ماہرین کی سطح پر بھی مذاکرات ہو رہے ہیں- یہ مذاکرات حمید بعیدی نژاد اور اسٹیفن کلیمنٹ کی سربراہی میں ہو رہے ہیں- ویانا جوہری مذاکرات کا سلسلہ جمعے کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19