Sunday - 2018 مئی 27
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76904
Published : 12/6/2015 20:58

شام میں امن بحال ہوگا، اسٹیفن دی مستورا

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی نے امید ظاہر کی ہے کہ شام میں امن بحال ہو جائے گا۔
شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی اسٹیفن دی مستورا نے کہا ہے کہ شامی حکومت اور مخالفین کے مابین امن مذاکرات کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شام میں امن بحالی کا دور واپس آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ جولای تک شام کے مختلف گروہوں اور علاقے کے با اثر ممالک سے گفتگو جاری رہے گی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی نے بدھ کے روز ایک بیان بھی جاری کیا جس میں انھوں نے شام کی حکومت اور حکومت مخالف گروہوں کے نمائندوں سے ملاقات کا ذکر کیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 مئی 27