دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 76907
تاریخ انتشار : 12/6/2015 21:6
تعداد بازدید : 16

یمن: عوام کی جان خطرے میں ہے، وزارت صحت

یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سعودی محاصرے کی وجہ سے یمنی شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
یمن کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرکے بین الاقوامی اداروں، دوائیں بنانے والی کمپنیوں اور دوست ممالک سے یمن کے اسپتالوں کو فوری امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت کے سبب یمن کے طبی مراکز کو دواؤں اور وسائل کی شدید قلت کا سامنا کرنا ہے۔ اس بیان کہا گیا ہے کہ زمینی، ساحلی اور فضائی محاصرے کی وجہ سے یمن کے حفظان صحت اور طبی مراکز کی صورت حال انتہائی تشویشناک ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ محاصرے کی وجہ سے ضروری وسائل، ایندھن اور دوائیں فراہم نہیں ہو پا رہی ہیں اور سعودی عرب مہلک بیماریوں کی دوائیں بھی یمن پہنچنے نہیں دے رہا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں یمنی شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :