Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76909
Published : 12/6/2015 21:12

عراق: صلاح الدین میں تین محاذوں پرفوج کی پیشقدمی

عراق کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ صلاح الدین کے مختلف علاقوں میں فوج کی پیشقدمی جاری ہے-
سومریہ نیوز کے مطابق عراق کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ صلاح الدین میں الرمادی کی سمت جانے والے بعض علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کیا جا رہا ہے اور عراقی فوج اور پولیس اہلکاروں نے عوامی رضا کار فورس کے ساتھ مل کر آپریشن شروع کر دیا ہے- فوج اور عوامی فورس نے صوبہ صلاح الدین کے مرکز تکریت کے شمال میں واقع بیجی شہر کو بھی چند روز قبل آزاد کرایا ہے- عراق کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق صوبہ صلاح الدین کے مختلف علاقوں میں فوج کی پیشقدمی جاری ہے-عراق کی وزارت داخلہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ فوج نے ایک کارروائی کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- دوسری جانب عراق کے انٹیلیجنس اہلکاروں نے القائم کے علاقے میں عراقی فوج سے ہم آہنگ ہوکر داعش کے کمانڈروں کے ایک اجلاس کا پتہ لگایا جس کے بعد عراقی فوج نے کارروائی کی جس میں داعش کے متعدد کمانڈروں سمیت کئی دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوگئے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23