دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 76910
تاریخ انتشار : 12/6/2015 21:18
تعداد بازدید : 14

ایرانی قوم مذاکراتی ٹیم کی حامی ہے: ڈاکٹرلاریجانی

ایران کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایٹمی مذاکراتی ٹیم کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔
شمالی ایران کے شہر ساری میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ یورپ والوں کو مذاکرات کے دوران یہ بات مدنظر رکھنی چاہئے کہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایران مخالف پابندیوں کو ظالمانہ قرار دیا- ڈاکٹر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران کے تمام سیاسی گروہ پرامن ایٹمی توانائی کو اپنا حق جانتے ہیں لیکن یورپ نے اس سلسلے میں جس راستے کا انتخاب کیا ہے وہ صحیح نہیں ہے- ڈاکٹر علی لاریجانی نے مزید کہا کہ یورپ والے طاقت کے ذریعے ایران پر بالا دستی چاہتے ہیں اور انھوں نے ایرانی قوم پر دباؤ ڈالنے کے لئے ایران پر پابندیاں عائد کی ہیں- ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک آزاد ملک ہے وہ ظلم کے آگے ہرگز گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :