Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76911
Published : 12/6/2015 21:21

ایران، امریکا اور یورپی یونین، سہ جانبہ مذاکرات

ایران، امریکا اور یورپی یونین کے وفود کے درمیان سہ جانبہ مذاکرات ویانا میں آج ہو رہے ہیں- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے نائب وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے خارجہ پالیسی شعبے کی نائب سربراہ کے درمیان سہ جانبہ مذاکرات جمعرات کو ویانا کے ہوٹل کوبرگ میں ہو رہے ہیں۔ ویانا میں جمعہ کو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ممالک کے نائب وزرائے خارجہ اور اعلی سفارت کاروں کا اجلاس بھی منعقد ہونے کا امکان ہے- ادھر لوزان اعلامئے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع ایٹمی سمجھوتے کے مسودے کی تدوین کے لئے مذاکرات کا ساتواں دور بدھ کے روز سے ویانا کے ہوٹل کوبرگ میں شروع ہوگیا ہے- ان مذاکرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے شعبے کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید شریک ہیں- قابل ذکر ہے کہ نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی سربراہی میں ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم بدھ کی صبح ویانا پہنچی تھی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19