Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76912
Published : 12/6/2015 21:23

عراق: فوج کی کاروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک

عراق کے مغرب میں متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ عراقی جنگی طیاروں نے بدھ کی رات شام کی سرحد پر واقع شہر قائم میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں داعش گروہ کے سولہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ بیان کے مطابق اس بمباری میں گیارہ دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں داعش گروہ کے کئی اہم ارکان شامل ہیں- ادھر عراقی وزارت دفاع نے صوبہ صلاح الدین کے مختلف علاقوں میں عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی پیش قدمی کی خبر دی ہے- صلاح الدین اور الرمادی کے درمیان باقی بچے علاقوں کو آزاد کرانے کی عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی کارروائی ابھی حال ہی میں شروع ہوئی ہے- اطلاعات کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے چند روز پہلے صوبہ صلاح الدین کے شہر بیجی کو دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرایا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16