Wed - 2019 January 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76913
Published : 12/6/2015 21:26

افغانستان: 110 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوی

افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ افغان فوج کے آپریشن میں ایک سو دس طالبان ہلاک اور باون زخمی ہوگئے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے جمعرات کے دن ایک بیان جاری کیا ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ افغان فوجیوں نے ملک کے مختلف صوبوں میں آپریشن کر کے ایک سو دس طالبان کو ہلاک اور باون کو زخمی کر دیا ہے۔ بیان میں آیا ہے کہ جن صوبوں میں آپریشن کیا گیا ان میں کاپیسا، کابل، خوست، غزنی،ارزگان، بادغیس، بدخشان اور سرپل شامل ہیں۔ افغانستان کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق اس آپریشن کے دوران بھاری اور ہلکے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ سڑکوں کے کنارے نصب متعدد بموں کا پتہ لگا کر ان کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران طالبان کے ساتھ جھڑپوں اور سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے آٹھ افغان فوجی جاں بحق ہو گئے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 23