Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76914
Published : 12/6/2015 21:28

شام: عوام نے داعش کو پسپائی پرمجبورکردیا

شام کے جنوب میں واقع حقف دیہات کے عوام نے داعش کو پسپائی پر مجبور کردیا۔ المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ بدھ کے روز داعش دہشتگردوں نے حقف دیہات پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں مذکورہ دیہات کے عوام کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ شام کے سویدا صوبے میں واقع حقف دیہات کی آبادی صرف چھے سو افراد پر مشتمل ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دیہات کے مردوں نے بچوں اور خواتین کو دوسرے مقامات پر منتقل کرکے داعش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق الحقف کے عوام نے عوامی مزاحمت کا ایک نمونہ قائم کردیا ہے۔ یاد رہے شام میں سرگرم دہشتگرد، مختلف علاقوں کا رابطہ منقطع کرنے کی غرض سے درعا اور سویدا صوبوں کے مابین جانے والی سڑک اور درعا سے دمشق جانے والے راسطے کو منقطع کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں اب تک اپنے اس مقصد میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق شام کی فوج نے دہشتگردوں کو ان علاقوں سے پسپائی پر مجبور کردیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20