Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76916
Published : 12/6/2015 21:34

سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر یمنی فوج کا کنٹرول

سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر یمنی فوج کا کنٹرول ہوگیا ہے- یمنی فوج کے ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ فوج اور عوامی رضاکاروں نے یمن کی سرحد پر واقع سعودی عرب کے صوبہ جازان کے دو علاقوں "کوہ الدود" اور "الغاویہ" پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ یمنی فوج اور رضاکاروں نے جمعرات کو صوبہ جازان میں سعودی عرب کی تین سرحدی چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ سعودی عرب نے بدھ کے روز یمنی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں اپنے دو فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا تھا- سعودی عرب نے کہا ہے کہ جازان کے جنوبی سرحدی علاقے الحرث میں یمن کے سرحدی دستوں کے ساتھ بدھ کی شام ہونے والی جھڑپ میں دو سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں- ادھر یمنی عوام پر سعودی جارحیت کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا- اطلاعات کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے جمعرات کی صبح یمن کے جنوبی شہر تعز پر ایک بار پھر حملہ کیا جس میں کم سے کم دس افراد جاں بحق اور ایک سو دس سے زیادہ زخمی ہوگئے- دریں اثنا پریس ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ عدن پر ہونے والے سعودی عرب کے فضائی حملوں میں کم سے کم بیس عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں- دوسری طرف الحدث ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کے مفرور اور مستعفی صدر منصور ہادی کے مسلح حامیوں کا ایک لیڈر محمد حسین عشال ہلاک ہوگیا ہے- رپورٹ کے مطابق محمد حسین عشال تعز شہر میں عوامی تحریک انصاراللہ کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں ہلاک ہوا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20