Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76935
Published : 13/6/2015 19:8

شام: 100 سے زائد تکفیری دہشت گرد ہلاک

شام کے جنوبی علاقے السویدا میں فوج نے حملے کرکے سو سے زائد تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے- شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی فوج نے جمعرات کو جنوبی صوبے السویدا میں دہشتگردوں کاحملہ ناکام بنادیا- صوبہ السویدا کے علاقے الثعلہ میں دہشت گردوں نے ایئرپورٹ پر قبضہ کرنے کے لئے حملہ کیا تھا۔ ان جھڑپوں میں ایک سو بائیس تکفیری دہشت گرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے- ایک مقامی عھدیدار نے دہشت گردوں کے ان دعوؤں کو مسترد کیا ہے کہ الثعلہ ایئرپورٹ پر ان کا قبضہ ہوگیا ہے- ادھر شام کی فوج کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ جنوبی صوبے درعا میں فوج کی بمباری میں انیس دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ شام کی فضائیہ شمال مغربی صوبے ادلب اور مرکزی علاقے حمص میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے- فضائیہ کی کاروائیوں میں دسیوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20