Saturday - 2018 مئی 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76936
Published : 13/6/2015 19:11

عراق: داعش کے ہاتھوں سو شہریوں کا قتل عام

امریکا اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے عراق کے شمالی علاقے میں سو افراد کو شہید کردیا-
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شمالی صوبے نینوا میں آپریشنل کمانڈر نجم الجبوری نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں نے اس صوبے کے سو باشندوں کو گولی مار کر شہید کردیا ہے- داعش کے تکفیریوں نے کئی دن قبل بھی شہر موصل کے جنوب میں واقع فوجی چھاؤنی الغزلان میں ایک سو تیس افراد کا قتل عام کردیا تھا- ان افراد میں زیادہ تر فوجی تھے- نجم الجبوری نے کہا کہ موصل کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کا وقت ابھی معین نہیں کیا گیا ہے تاہم موصل میں داعش پر اچانک حملہ کیا جائے گا- قابل ذکر ہے کہ امریکا، ترکی اور آل سعود کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ داعش نے سابق بعثی عناصر کے تعاون سے دس جون دوہزار چودہ کو شہر موصل پر قبضہ کرلیا تھا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 مئی 26