سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 76938
تاریخ انتشار : 13/6/2015 19:16
تعداد بازدید : 13

مجوزہ یمنی مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش

یمن میں اعلی انقلابی کونسل نے کہا ہے کہ یمن کے گروہوں کے مذاکرات کو ناکام بنانے کی سازشیں ہورہی ہیں۔
یمن سے سبا نیٹ کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کونسل نے خبرادر کیا ہے کہ یمنی قوم کے دشمن چاہتے ہیں کہ یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہوجائیں- یمن کی اعلی انقلاب کونسل نے یہ وارننگ قطر کے وزیر خارجہ کے اس بیان کے بعد دی ہےجس میں انہوں نے کہا تھا کہ یمن پر حملے جاری رہیں گے- یمن کی اعلی انقلابی کونسل نے کہا ہے دشمن سازشیں کر رہے ہیں لیکن انہیں کامیابی نہیں ملے گی- واضح رہے قطر کے وزیر خارجہ خالد بن محمد العطیہ نے ریاض میں جمعرات کو خلیج فارس تعاون کونسل کے وزراء خارجہ کے اجلاس کے اختتام پر کہا تھا کہ یمن پر اس وقت تک بمباری جاری رہے گی جب تک اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل نہیں کیا جاتا۔ یمن کی اعلی انقلابی کونسل نے قطر کے وزیر خارجہ کے بیان کو یمنی قوم کے دشمنوں کی واضح بوکھلاہٹ اور سیاسی میدان میں شکست کی علامت قرار دیا- اس کونسل نے کہا کہ آل سعود کے پٹھو ممالک جو یمن کے عوام کا قتل عام کررہے ہیں وہ راہ حل نہیں چاہتے بلکہ اپنی ظالمانہ پالیسیوں پر عمل درآمد چاہتے ہیں-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :