Saturday - 2018 August 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76940
Published : 13/6/2015 19:30

جنوبی افغانستان: درجنوں طالبان دہشتگرد ہلاک

افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان گروہ کے دسیوں افراد ہلاک کر دیئے گئے ہیں۔ موصولہ رپورٹوں کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے ایک فوجی عہدیدار عبد الودود نے کہا ہے کہ جمعے کو لشکر گاہ شہر کے قریب سیکورٹی اہلکاروں اور طالبان گروہ کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں طالبان گروہ کے چالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے بھی دعوی کیا ہے کہ طالبان گروہ نے جمعے کو صوبہ ہلمند کے شہر ناد علی میں ایک جیل کے سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کرکے ڈپٹی جیلر اور تین دیگر اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 August 18