Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76941
Published : 13/6/2015 19:51

داعش کے خطرے سے تمام ممالک ہوشیار رہیں

عراق کے وزیر اعظم نے تمام ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ، دہشت گرد گروہ داعش کے خطروں کے مقابلے میں ہوشیار رہیں۔
عراقی ویب سائٹ المسلہ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر حسن الشحی نے بغداد میں عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں حیدر العبادی نے اس بات پر زور دیا کہ داعش دہشت گرد گروہ کا جڑ سے خاتمہ اور اس کے انحرافی افکار کی بیخ کنی، وقت کی اہم ضرورت ہے۔ عراق کے دارالحکومت بغداد میں متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر حسن الشحی نے بھی اس ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں عراق کے عوام اور حکومت کی حمایت پر تاکید کی۔ واضح رہے کہ گذشتہ مئی کے مہینے میں عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے اس بیان پر کڑی نکتہ چینی کی تھی کہ عراق کی حکومت خود ہی دہشت گردی کے وجود میں آنے کا باعث ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23