Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76945
Published : 13/6/2015 20:13

شام کے دروزیوں پر مظالم، حزب اللہ کا شدید رد عمل

لبنان کے حکام اور سیاسی جماعتوں نے دہشت گردوں کی جانب سے شام کے دروزیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کی ہے-
لبنان کے وزیر اعظم تمّام سلام نے شام کے دروزی فرقے پر دہشت گردوں کے مظالم کے خلاف رد عمل ظاہر کیا ہے- تمّام سلام نے کہا کہ ان مظالم کا مقصد شام کے عوام کے درمیان فتنہ و فساد پھیلانا اور قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرنا ہے- لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے بھی لبنان اور شام کے دروزی فرقے کے پیروؤں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شام کے دروزیوں پر دہشت گردوں کے مظالم کی شدید مذمت کی- حزب اللہ نے بھی شام کے دروزیوں پر دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے وحشیانہ حملوں اور دسیوں دروزیوں کے قتل عام کی مذمت کی ہے- حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ شام میں قتل عام، خون بہانے، ہتک عزت، اختلاف ڈالنے اور لوگوں کو ایسے علاقوں سے نقل مکانی پر مجبور کرنے کے درپے ہیں جہاں وہ سالہا سال سے زندگی گزارتے چلے آرہے ہیں- یاد رہے کہ دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ نے شام کے ادلب شہر کے چالیس سے زیادہ باشندوں کے سر قلم کر دیئے تھے- ان افراد کا قصور صرف یہ تھا کہ انھوں نے اس دہشت گرد گروہ کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر دیا تھا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21