Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76952
Published : 13/6/2015 20:37

عراق: صلاح الدین میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

عراق کے صوبۂ صلاح الدین میں اکتیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا-
عراقی ذرائع کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے جمعے کے دن صوبۂ صلاح الدین کے علاقے مشرقی تکریت پر حملہ کیا جس کے بعد عراق کے عوامی رضاکار فورس اور داعش دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں- ان جھڑپوں میں دہشت گرد گروہ داعش کے بائیس عناصر ہلاک جبکہ چھے رضاکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے- ذرائع کے مطابق عراق کے عوامی رضاکاروں نے دہشت گرد گروہ داعش کی متعدد گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا- عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تکریت شہر میں صورت حال معمول پر ہے اور اس شہر کے سیکڑوں افراد اپنے علاقوں کے دفاع کے لئے رضاکاروں میں شامل ہو گئے ہیں- ادھر عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے صوبۂ صلاح الدین میں واقع جزیرا سامرا نامی علاقے میں آپریشن کر کے نو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21