Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76956
Published : 13/6/2015 20:47

میانمار کو آسیان سے نکال باہر کیا جائے

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ آسیان میں میانمار کی رکنیت ختم کر دیئے جانے کی ضرورت ہے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے اسلامک آرٹ میوزیم میں ہفتے کے دن "انسانیت پر ظلم" کے زیر عنوان ایک روزہ کانفرنس منعقد ہوئی- ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نے اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ میانمار کی حکومت کے رویے پر تنقید کی- مہاتیر محمد نے کہا کہ آسیان میں میانمار کی رکنیت ختم کر دی جانی چاہئے- مہاتیر محمد نے مزید کہا کہ روہنگیا مسلمان آٹھ صدیوں سے میانمار میں زندگی بسر کر رہے ہیں اور صرف نسلی بنیاد پر ان کو اس ملک سے نکالنا غیر قانونی ہے- واضح رہے کہ میانمار کے تیرہ لاکھ سے زیادہ روہنگیا مسلمانوں کو اس ملک میں کسی بھی طرح کے حقوق حاصل نہیں ہیں- انتہا پسند بدھسٹ ان کو اپنے تشدد کا نشانہ بناتے رہے ہیں اور اب تک دسیوں ہزار روہنگیا مسلمان اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے ممالک میں پناہ لے چکے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21