Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76988
Published : 14/6/2015 18:45

یمن پر سعودی ہوائی حملے، تین بچے شہید

یمن پر سعودی عرب کے ہوائی حملے میں تین بچوں سمیت پانچ افراد شہید ہوگئے ہیں-
اطلاعات کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا پر ہفتے کی صبح ہونے والے سعودی عرب کے ہوائی حملے میں پانچ افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں تین بچے بھی شامل ہیں- اس حملے میں بارہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے- کہا جارہا ہے کہ اس حملے میں یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کے قریبی رشتہ داروں کے ایک گھر سمیت متعدد گھروں کو بھاری نقصان پہنچا ہے- سعودی جنگی طیاروں نے جمعہ کی رات بھی صنعا کے قدیمی علاقے میں رہائشی مکانات پر بمباری کی تھی جس میں تین تاریخی مقامات تباہ اور کم سے کم چھے افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔ یہ رہائشی علاقہ یونیسیف کی آثار قدیمہ کی فہرست میں شامل ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یمن پر اسّی روز سے جاری سعودی بربریت میں اب تک نو ہزار یمنی شہید اور زخمی ہوئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21