Sunday - 2019 January 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76990
Published : 14/6/2015 19:8

افغانستان: دوسو طالبان دہشتگـرد ہلاک اور زخمی

افغاستان کے مختلف علاقوں میں جاری فوجی آپریشن میں دو سو سے زائد طالبان دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں-
کابل میں افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر عظیمی نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں جاری فوج کے آپریشن میں طالبان کے ایک سو چودہ دہشتگرد ہلاک اور ایک سو تین زخمی ہوئے ہیں- جنرل ظاہر عظیمی نے یہ نہیں بتایا کہ افغان فوج کن علاقوں میں آپریشن کررہی ہے- انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران فوج کے چودہ اھلکار بھی جاں بحق ہوئے ہیں- انہوں نے بتایا کہ طالبان کے پاس سے دستی بم اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے- افغان فوج نے ملک کا مکمل انتظام سنبھالنے کے بعد مختلف علاقوں میں آپریشن شروع کر رکھا ہے جس کے دوران ہزاروں طالبان دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2019 January 20