Wed - 2019 January 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76993
Published : 14/6/2015 19:24

ایٹمی مذاکرات: عالمی برادری کردارادا کرے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ایٹمی مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے میں اپنا کردار اد کر ے۔
تہران میں ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری جے شنکر سے ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ عالمی برادری کو ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ایٹمی مذاکرات کا محض نظارہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ ان میں کردار ادا کرنا چاہیے تا کہ یہ مذاکرت کسی نتیجے پر پہنچ سکیں- وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے مابین مستحکم تعلقات ہیں اور ان تعلقات میں مزید توسیع لانے بالخصوص انرجی کے سیکٹر میں تعاون بڑھانے کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران، ہندوستان کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔ ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری جے شنکر نے اس موقع پر کہا نئی دہلی تہران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور مختلف میدانوں بالخصوص انرجی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا اس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہندوستان ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کا پختہ عزم رکھتی ہے- جے شنکر نے ایران کی چابہار بندرگاہ میں توسیع لانے کے پروجیکٹ کو ایران ہند تعاون میں فروغ لانے کی ایک مثال قراردیا- انہوں نے کہا کہ ہندوستان چابہار بندرگاہ کے کمپلکس میں بجلی، پٹروکمیکلز اور ریلوے لائین کے منصوبوں پر کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے- انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیار جاری جوہری مذاکرات جلد از جلد نتیجہ خیز ثابت ہونگے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 23