Sunday - 2019 January 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76994
Published : 14/6/2015 19:43

افغان پولیس کی چوکی پر طالبان کا حملہ

جنوبی افغانستان میں پولیس چوکی پر طالبان کے حملے میں ایک درجن سے زائد سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
کابل میں سیکورٹی ذرائع نے بتایاہے کہ یہ واقعہ ہفتے کی صبح سویرے صوبہ ہلمند کے ضلع موسی قلعے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق درجنوں مسلح طالبان نے موسی قلعہ میں واقع ایک پولیس چوکی پر اچانک حملہ کردیا۔ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی اس لڑائی میں سترہ اہلکار ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوئے ہیں۔ طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پولیس چوکی پر حملے میں بڑے تعداد اسلحہ، بارود اور فوج کا سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نےدعوی کیا کہ حملے میں پچیس پولیس اہلکار ہلاک اور تیرہ زخمی ہوئے ہیں۔حکومت افغانستان کی جانب سے مذاکرات اور صلح کی پیشکش کے باوجود رواں سال کے دوران طالبان کی جانب سے حملوں میں تیزی آئی ہے اور وہ مستقل حملوں میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ سیکڑوں افراد کو بھی ہلاک کر چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی چار ماہ میں ایک ہزار سے زائد افغان شہری دہشتگردی کے مختلف واقعات میں ہلاک ہوئے ہیں۔اسی مدت کے دوران سیکڑوں سیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2019 January 20