Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76998
Published : 14/6/2015 19:55

افغانستان میں دسیوں طالبات مسموم ہوگئیں

افغانستان میں دسیوں طالبات مسموم ہوگئیں

 موصولہ رپورٹ کے مطابق ہرات اسپتال کے ایک عہدیدار محمد رفیق شیرزی نے ہفتے کو کہا کہ صوبے میں پچاس طالبات مسموم ہوئی ہیں جن کا تعلق شہر ہرات کے مضافاتی علاقے "باغ دشت" سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طالبات ایک قسم کی گیس سونگھنے کے باعث مسموم ہوئی ہیں تاہم گیس کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی ہے۔

در ایں اثنا شمالی افغانستان کے صوبے بدخشاں کے ڈپٹی گورنر گل محمد بیدار نے بھی بتیس طالبات کے مسموم ہونے کی خبر دی ہے۔بیدار نے کہا کہ یہ طالبات ایک قسم کی کیمیاوی گیس سونگھنے کے سبب مسموم ہوئی ہیں-

حالیہ دنوں میں صوبہ بامیان کے مقامی حکام نے بھی پنج آب شہر میں مسموم ہونے کے تین دیگر واقعات کی خبر دی ہے- ان تینوں واقعات میں بھی دسیوں طالبات  مسموم ہوگئیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21