Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77000
Published : 14/6/2015 20:4

عراق: امریکی فوجی مشیروں کے داخلے کی مخالفت

عراقی وزیر اعظم نے سیکڑوں امریکی فوجی مشیر عراق روانہ کئے جانے کے امریکی فیصلے کی مخالفت کی ہے-
ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے ہفتے کے روز عوامی رضاکار فورس کے قیام کی پہلی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوغے کہا کہ عراق کی قوم اور حکومت غیرملکیوں کو داعش کےبہانے اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گی- عراقی وزیر اعظم نے اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ داعش کے خلاف جنگ ایک قومی فریضہ ہے کہا کہ اس سلسلے میں ہر طرح کی مدد وحمایت کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں اور ہمارے جوان اپنے اتحاد و اتفاق کو قائم رکھتے ہوئے داعش دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہیں- العبادی نے عراق کے خلاف ترکی کے موقف پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا بیشتر دہشت گرد ترکی کی سرحد سے شام میں اور پھر عراق میں داخل ہوتے ہیں -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21