شنبه - 2019 مارس 23
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77004
تاریخ انتشار : 14/6/2015 20:15
تعداد بازدید : 11

ویانا: حتمی معاہدے کے مسودے کے لئے مذاکرات جاری

ویانا میں حتمی ایٹمی معاہدے کے مسودے کی تکمیل کے لئے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے-
اطلاعات کے مطابق ویانا میں حتمی ایٹمی معاہدے کے مسودے کی تکمیل کے لئے ایران کے نائب وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے، خارجہ پالیسی شعبے کی نائب سربراہ کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور ہفتے کو بھی اس سلسلے میں دو نشستیں ہوئیں- ویانا میں اس سلسلے میں ہفتے کی صبح اور شام دو نشستیں ہوئیں اور ساتھ ہی فریقین کے ماہرین کے وفود کے درمیان بھی مذاکرات ہوئے- ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی حتمی جامع ایٹمی معاہدے کے مسودے کی تدوین کے لئے مذاکرات کے ساتویں دور میں شرکت کی غرض سے بدھ کے روز ویانا پہنچے تھے- عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی نے اس سے پہلے ویانا اور نیویارک میں یورپی یونین کے، خارجہ پالیسی شعبہ کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید کے ساتھ مذاکرات کے چھے دور انجام دیئے- ساتویں دور میں ایران کے نائب وزرائے خارجہ نے گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ممالک کے نائب وزرائے خارجہ کے ساتھ دو جانبہ مذاکرات کئے اور ان کے مابین مشترکہ اجلاس بھی ہوا- ایرانی ماہرین کی ٹیم کے رکن حمید بعیدی نژاد نے کہا کہ ان نشستوں میں شریک فریقوں نے مذاکرات کے عمل کو تیزی کے ساتھ آگے بڑھائے جانے کی ضرورت پر زور دیا- واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع ایٹمی معاہدے کے مسودے کی تکمیل کے لئے تیس جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے لیکن ایران نے کہا ہے کہ وہ مقررہ وقت کا مقید نہیں اور وہ ایک اچھے معاہدے کا خواہاں ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :