Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77036
Published : 15/6/2015 20:51

ویانا: ایٹمی مذاکرات کے ساتویں دور کا اختتام

ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے نائب وزرائے خارجہ کے درمیان ساتویں دور کے مذاکرات ویانا میں ختم ہوگئے۔
ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی نے اتوار کو یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ ہیلگا اشمد کے ساتھ چار گھنٹے تک مذاکرات کئے۔ ان مذاکرات میں فریقین نے جامع ایٹمی سمجھوتے کے مسودے کی تکمیل کے حوالے سے بات چیت کی۔ ایران کے نائب وزرائے خارجہ اور گروپ پانچ جمع ایک کی نمائندگی میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ کے درمیان اگرچہ ساتویں کے مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے تاہم ماہرین کی سطح پر مذاکرات ویانا میں جاری رہیں گے۔ ایران کے نائب وزرائے خارجہ بدھ کے روز سے جامع سمجھوتے کے مسودے کی تدوین کی غرض سے ساتویں دور کے مذاکرات انجام دینے کے بعد اتوار کی شام تہران لوٹ آئیں گے۔ واضح رہے کہ مذاکرات کی آخری تاریخ تیس جون ہے لیکن سید عباس عراقچی کے بقول ایران کسی وقت کا پابند نہیں ہے بلکہ ایک اچھا معاہدہ طے پانے کا خواہاں ہے کہ جس میں اس کے مطالبات پورے کئے گئے ہوں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21